وزیر اعظم نریندر مودی کی اہم مہم ’گو اٹ اپ‘ کے تحت اب تک ایک کروڑ 13 لاکھ خوش حال لوگوں نے ایل پی جی پر سبسڈی چھوڑی ہے جس سے خط افلاس سے نیچے رہنے والے 60 لاکھ خاندانوں (بی پی ایل) کو گیس کنکشن دئے گئے ہیں۔
تیل اور قدرتی گیس وزیر دھرمیندر
پردھان نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے 27 مارچ 2015 کو ملک کے غریب لوگوں کے مفادات میں خوشحال لوگوں سے ایل پی جی سبسڈی چھوڑنے کی اپیل کی تھی۔
اس پر عمل کرتے ہوئے آج صبح تک ایک کروڑ 13 لاکھ لوگوں نے رسوئی گیس سبسڈی چھوڑ دی ہے